Live Updates

خیبرپختونخوا کابینہ نے بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی

جمعہ 13 جون 2025 18:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

بجٹ 26-2025 کا کل تخمینہ 2 ہزار 119 ارب روپے ہے، بجٹ میں صوبائی حکومت کی آمدن کا تخمینہ 1 ہزار 778 ارب 90 کروڑ لگایا گیا ہے۔خیبرپختونخوا کے بجٹ میں وفاق کی جانب سے صوبے کو 1 ہزار 576 ارب روپے ملیں گے، صوبائی حکومت نے اپنی آمدن کا تخمینہ 129 ارب روپے تجویز کیا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات