ناپسندیدہ ریکارڈ؛ کیمرون گرین بھی بابراعظم کی فہرست میں آگئے

ٹیسٹ میچ میں 5 گیندوں پر 2 بار وکٹیں گنوا بیٹھے

جمعہ 13 جون 2025 20:51

ناپسندیدہ ریکارڈ؛ کیمرون گرین بھی بابراعظم کی فہرست میں آگئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں آسٹریلوی بیٹر کیمرون گرین ناپسندیدہ ریکارڈ بناکر بابراعظم کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لارڈز کے تاریخی کرکٹ گرانڈ پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے، جو دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے دوران نمبر 3 پوزیشن بیٹنگ کیلئے آئے کیمرون گرین جدید ٹیسٹ کی تاریخ میں کریز پر مختصر ترین قیام کرنے والی ناپسندیدہ فہرست میں داخل ہوگئے ہیں۔

کیمرون گرین نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں محض 5 گیندوں کا سامنا کیا اور وکٹ گنوابیٹھے، یہ واقعہ 1990 کے بعد تیسری پوزیشن پر کھیلتے ہوئے بلیباز کیساتھ دوسری بار پیش آیا ہے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، انگلینڈ کے اولی پوپ اور بنگلادیش کے مومن الحق، ناپسندیدہ فہرست کا حصہ رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :