ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد،ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے‘مریم نواز

البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا‘وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر پیغام

جمعہ 13 جون 2025 21:57

ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد،ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن (International Albinism Awareness Day) پر اپنے پیغام میں کہا کہ البینزم کمزوری نہیں،محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد،ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔

البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ضروری ہے۔