ٹریفک پولیس کی ناکہ بندی، دہمتوڑ بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے والے درجنوں موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 13 جون 2025 22:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے دہمتوڑ بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے والے درجنوں موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی حویلیاں سجاد خان کی نفری کے ہمراہ دہمتوڑ بائی پاس پر بعد نماز جمعہ ناکہ بندیاں کیں گئیں۔ دوران ناکہ بندی بائی پاس پر مختلف جگہوں سے آئے ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو موٹر سائیکلوں سمیت پکڑ کر تھانہ بند کرکے ایف آئی آر درج کر دی گئی۔