یونیسیف کومنیٹ کے تعاون اور محکمہ صحت اوستہ محمد کے زیر اہتمام ضلع اوستہ محمد میں 12 روزہ بگ کیچ اپ مہم کا افتتاح

جمعہ 13 جون 2025 22:45

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) یونیسیف کومنیٹ کے تعاون اور محکمہ صحت اوستہ محمد کے زیر اہتمام ضلع اوستہ محمد میں 12 روزہ بگ کیچ اپ مہم کا افتتاح صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ میر فیصل خان جمالی نیکیا۔مہم کا آغاز 16 جون سے 28 جون تک ضلع بھر کے 25 یونین کونسلوں میں بچوں کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کی' لیے ویکسینیشن کی جائے گی جس کے لیے 41 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے بچوں کو 12 مہلک امراض کے خلاف ٹیکے لگائے جائیں گے ضلع بھر میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ میر فیصل خان جمالی کے علاوہ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی میر عثمان خان جمالی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی ، اے ڈی سی محمد اسماعیل ،اعجاز ہجوانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کرار حسین جمالی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ندا بلوچ NSTOP ۔ڈاکٹر عبدالجبار سومرو ایم ایس سول ہاسپٹل۔ ڈاکٹر زاہد حسین بھنگر کوارڈینیٹر نیشنل پروگرام۔

ثنا اللہ خان لاشاری ڈی ایس وی ، ڈاکٹر عبدالنبی جمالی ، میر محمد صوبدرانی ، شان ثاقب ابڑو ، منصور حسین کمیونٹی کمونیکیشن افیسر یونیسیف (کومنیٹ)۔صدام حسین ایم این ای پی پی ایچ ائی۔فدا حسین ٹی پی او ڈبلیو ایچ او۔محمد بچل سومرو۔ ویکسینیٹرز۔ایل ایچ ڈبلیوز ، گنداخہ پریس کلب کے صحافی برادری سلیم گوپانگ نور حسن جمالی ، آدم خان سومرو سلیم صحافی سونا خان جمالی دیگر موجود تھے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی نے بارہ روزہ بگ کیچ اپ مہم کے بارے میں کو اگاہی دی۔

افتتاح تقریب سے ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام ورکرز اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لائیں تاکہ ضلع ڈسٹرکٹ اوستہ محمد کے تمام بچوں کو مختلف 12 مہلک امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکے لگائے جائیں۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا کہ تمام ضلع کی عوام سے ہم سب کو مل کر عملی طور پر جدوجہد کرنی ہوگی حکومت بچوں میں ویکسی نیشن کی شرح بڑھانے اور انہیں بیماریوں سے بچانے کے لیے سرکاری سطح ہر ممکن اقدامات کررہی ہے محکمہ صحت کو ٹیموں کو چاہیے کہ وہ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی افادیت اور ان کی اہمیت سے متعلق اگاہی دیں۔

ڈاکٹر قرار حسین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر تمام والدین کو پیغام دیا اور بچوں کے حفاظتی ٹیکوں ( ویکسین) کا کورس مکمل کروائیں تاکہ ان امراض کے پھیلا میں نمایاں کمی لائی جاسکے اوستہ محمد میں ہر سال سینکڑوں بچے نمونیا، خسرہ، ٹائیفائیڈ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اس کا واحد حل ویکسی نیشن ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :