لله*ڈاکٹر وں کے لائسنس معطل کرنے کیخلاف درخواست پر وکیل وفاقی حکومت کو 25 جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت

جمعہ 13 جون 2025 20:25

ڑ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم نے ڈاکٹر وں کے لائسنس معطل کرنے کیخلاف درخواست پر وکیل وفاقی حکومت کو 25 جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

نوشاب اے خان ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ پی ایم ڈی سی نے ڈاکٹر غلام اصغر ودیگران کے لائسنس معطل کر دئیے۔ پی ایم ڈی سی معاندانہ کارروائی کر رہا ہے، ایپلٹ میڈیکل ٹربیونل فنکشنل نہیں ہے، استدعا ہے کہ عدالت لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت میڈیکل ٹربیونل مکمل کرنے کا حکم دے۔