س*8 ماہ کے بچے کا غلط ختنہ، عدلیہ کی ڈاکٹر کو بچے کے باپ سے مصالحت کی ہدایت

جمعہ 13 جون 2025 20:25

pلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں 8 ماہ کے بچے کا ختنہ کرنے کی بجائے نفس کاٹنے، ڈاکٹر غلام عباس کی لائسنس بحال کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس حسن نواز مخدوم نے درخواست گزار ڈاکٹر کو بچے کے والد سے مصالحت کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک آپ متاثرہ بچے کے والد سے مصالحت نہیں کرتے آپ کا کیس آگے نہیں بڑھے گا، عدالت نے میڈیکل ٹربیونل سے 25 جون کو رپورٹ طلب کر لی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اکلوتے بیٹے محمد عبداللہ کا ختنہ کروانے ڈاکٹر غلام عباس کے ہسپتال گئے، ڈاکٹر غلام عباس نے ختنے کرنیکی بجائے بچے کا نفس ہی کاٹ دیا، اکلوتے بیٹے کے غلط آپریشن کی وجہ سے پریشان ہے، متاثرہ بچے کو مستقل بنیادوں پر پیشاب کے مسئلہ سے دوچار ہے، ڈاکٹر غلام عباس کی درخواست خارج کی جائے۔