{ایف آئی اے کی کارروائی، ویزہ فراڈ میں ملوث چار افراد گرفتار

ّشہریوں کو جعلی ملازمتوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزمان کو پکڑلیا گیا پرتگال، اسپین، جاپان اور میکسیکو بھجوانے کے نام پر رقم بٹور تے تھے ،ترجمان ایف آئی اے

جمعہ 13 جون 2025 20:25

vلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے کارروائیاں کرتے ہوئے ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سعید احمد، ہیری، زبیر احمد اور محمد امین کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

ملزم محمد سعید احمد نے ایک شہری سے جاپان بھجوانے کے عوض 35 لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ ہیری نے پرتگال بھیجنے کے لیے 13 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے۔ملزم زبیر احمد نے میکسیکو بھجوانے کے بدلے 6 لاکھ 50 ہزار روپے اور 2900 یورو وصول کیے، جبکہ محمد امین نے اسپین بھجوانے کے جھانسے میں آ کر شہری سے 19 لاکھ روپے بٹور لیے۔ترجمان کے مطابق تمام ملزمان رقم بٹورنے کے بعد بیرون ملک نہ بھجوا سکے اور روپوش ہوگئے تھے، تاہم اب ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :