۔خضدارمیں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال میر کامران جتک کی خضدار میں دن دیہاڑے قتل قابل مذمت اقدام ہے، میراسرار اللہ زہری

جمعہ 13 جون 2025 20:40

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدروسابق وفاقی وزیرمیر اسرار اللہ خان زہری نیخضدار میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ جھالاوان میں قبائلی شخصیات اورسیاسی رہنماں کے خلاف بڑھتے ہوئے پرقتل وغارت گری کی واقعات قابل مذمت اقدام ہے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا بلوچستان اورخصوصا جھالاوان قبائلی معتبرین وسیاسی قیادت کے لیے غیرمحفوظ علاقہ بن چکا ہے۔

میر اسراراللہ خان زہری نے کہاجتک قبیلہ کے نوجوان میر کامران جتک کی دن دیہاڑے قتل پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا میر کامران جتک ایک نڈر بہادرنوجوان اور عوامی فلاح کے جذبے سے سرشارقبائلی معتبرتھے۔

(جاری ہے)

جن کی قتل نے علاقے میں سوگ کی فضا برپا کردی ہے۔ انہوں نیکہا مقتول کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی میرکامران جتک کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کریں۔

میر اسرار اللہ خان زہری نے مزید کہاصوبے میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حکومتی رٹ تقریبا ختم ہو چکی ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور حکمرانوں کی بے حسی انتہا کو پہنچ چکی ہیانہوں نے کہا کہ قبائلی معتبرین سیاسی رہنماں اور عام شہریوں کو سرعام نشانہ بنایاجارہا ہیچوری، ڈکیتی اور دہشت گردی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکاہے لیکن صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیانہوں نیکہا کہ ایسا محسوس ہوتاہے کہ حکومت دہشت گردوں کے سامنے مکمل بے بس ہو چکی ہے یا پھر ان کے خلاف کوئی کاروائی کرنے میں مخلص ہی نہیں ہیہر علاقہ میں عوام سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومتی رویہ غیر سنجیدہ اور ناقص پالیسیوں پر مبنی ہے جو مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں مزید بڑھا رہا ہے۔

بی این پی (عوامی) کے قائد نیحکومت سے میرکامران جتک کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف فوری اور مثر کاروائی نہ کی گئی تو حالات مزید خرابی کی طرف جائیں گے جسے روکنا مشکل ہوگی عوام کی جان ومال کی تحفظ حکمرانوں کی اہم ذمہ داریوں شامل ہے ان سے غافل رہ کرعوام کو تحفظ فراہم نہ کرنا حکومتی رٹ کمزورہونے کے مترادف ہونگے۔