گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈ میں شاندار عید ملن پارٹی کا انعقاد

جمعہ 13 جون 2025 21:00

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈ میں شاندار عید ملن پارٹی کی خوبصورت تقریب کا انعقاد، تقریب میں پرنسپل محمد ایوب خان، پروفیسر علی رضا، پروفیسر شہزاد سمیت، اساتذہ کرام، طلبا اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب میں خوشیوں کی بہار، محبتوں کی روشنی اور اخوت کا پیغام نمایاں تھا۔تقریب میں پرنسپل اور سٹاف کی طرف سے نئے انے والے پروفیسرز کو خوش آمدید اور ٹرانسفر ہونے والے پروفیسرز کیلئے ڈھیر سارے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈ میں ایک شاندار عید ملن پارٹی کی خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس میں کالج کے پرنسپل محمد ایوب خان سمیت دیگر پروفیسرز ، طلبا اور کالج سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نئے آنیوالے پروفیسر راشد مغل پروفیسر علی بہادر اور لائبرئرین محمد علی کو خوش آمدید کہا گیا جبکہ جانے والے پروفیسرز میں پروفیسر خالد، ڈاکٹر سلم ، اور پروفیسر زرداد کو الوداع کہا گیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

یہ تقریب کالج کی مثبت سرگرمیوں اور بھائی چارے کی ایک بہترین مثال بنی۔ اس موقع پر پرنسپل محمد ایوب خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوکر معاشرے کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اور یہ ایک اچھا پیغام کو عام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :