حضرت عثمان غنیؓ اور دیگر خلفاء کی زندگیاں ہر مسلمان کیلئے مشعل راہ ہیں: مولانا امجد خان

جمعہ 13 جون 2025 21:25

&لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) صوبائی دارالحکومت میں خلیفہ ثالث حضرت عثمان غنیؓ کی دین اسلام کی اشاعت کے لئے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ حضرت عثمان غنیؓ اور دیگر خلفاء کی زندگیاں مسلم حکمرانوں سے لے کر ہر مسلمان کیلئے مشعل راہ ھیں۔ صحابہ کرامؓ اور اھل بیتؓ خاتم النبیینؐ کی زندگی کا عملی نمونہ تھے۔ ملک سے بحرانوں کا خاتمہ خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ سے ممکن ہے۔

حضرت عثمانؓ کی دین اسلام کے لئے خدمات تاریخ کا لازوال حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظھار جمعیت علماء اسلام کے رھنما مولانا محمد امجد خان نے جامع رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ انھوں نے کھا کہ خلیفہ ثالث حضرت سیدنا عثمان غنی کی قربانیوں پر تاریخ اسلام فخر کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

علماء نے اپیل کی کہ حکومت خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منانے کا اعلان کرے ،نئی نسل کو صحابہ کرام واہل بیت کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔

مولانا نے کہاکہ حضرت عثمان غنی نے اپنی سخاوت ،فیاضی کے ذریعے محتاجوں ضرورت مندو ں اور اسلام کی اشاعت کے لیئے بے پناہ خدمات سر انجام دیں آج اس بے راہ روی کے دور میں ضرورت اس امر کی ہے نئی نسل کو صحابہ کرام اور اہل بیت کی صحیح تعلیمات سے روشناس کرایا جائے تاکہ معاشرے میں امن واخوت اور رواداری کا جذبہ پروان چڑھ سکے۔انھوں نے کہاکہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی اسلام کی اشاعات کے لیئے قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی اس مقصد کے اپنا جا ن ،مال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا آپ کے طرز حکومت کے فیصلوں پر عمل در آمد کر کے ملک کو بحرانوں سے آزاد کرایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :