_لاہور پریس کلب کی اقرا کلب کمیٹی کا پہلا اجلاس

جمعہ 13 جون 2025 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) لاہور پریس کلب کی اقرا کلب کمیٹی کا پہلا اجلاس جوائنٹ سیکرٹری و چیئرمین عمران شیخ کی زیرصدارت ہوا جس میں ارکان کمیٹی حامد نواز، فیصل سلہریا مجیب اللہ اور حافظ نعیم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں باہمی مشاورت سے طے پایا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ارکان کے بچوں کیلئے ترجمہ قرآن کلاس کا اہتمام کیا جائے گا جو بیک وقت آن لائن بھی ہو گی۔ علاوہ ازیں ارکان کے 14 سال تک کے بچوں کا مقابلہ حسن قرات و نعت خوانی کرایا جائے گا۔ مزید برآں یہ بھی طے پایا کہ کلب مسجد کے انتظام و انصرام کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :