پشتونخوابلڈ بینک کا خون عطیہ کرنے کے عالمی دن پر کوئٹہ بلڈ بینک کے سامنے کیمپ لگانے کااعلان

جمعہ 13 جون 2025 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پشتونخوابلڈ بنک مرکزی ہیڈ آفس کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 14جون خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ بلڈ بنک کے سامنے عدالت روڈ پر کیمپ لگایا جائے گا۔ Wordl Blood Donor Dayکے موقع پر کوئٹہ کے تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مریضوں ، ضرورت مندوں، تھیلیسمیاء کے بچوں کے لیے اپنا قیمتی خون عطیہ کرکے پشتونخوا بلڈ بنک کے جاری انسانیت کی خدمت میں ہمارا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا بلڈ بنک اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے عید کے موقع پر اپنے قربانی کے جانوروں کی کھالیں ، خیرات ، عطیات پشتونخوا بلڈ بنک کو دیکر انسانیت کی خدمت میں ہمارا ساتھ دیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا بلڈ بنک بلا رنگ، نسل ، زبان، مذہب ، فرقہ سے بالاتر ہوکر ہسپتالوں میں مریضوں ، ٹریفک ودیگر حادثات کے زخمیوں اور ضرورت مندوں کومفت ، صاف شفاف سکین شدہ خون مہیا کرتی چلی آئی ہے اسی طرح پشتونخوا بلڈ بنک کے ساتھ رجسٹرڈ سینکڑوں تھیلسمیاء کے مریضوں کوہر ماہ مفت سکین شدہ خون فراہم کرتی چلی آرہی ہے اور بلڈ بنک کو عوام کے تعاون سے ہی چلایا جاتاہے ۔

متعلقہ عنوان :