
خیبر پختونخوا کا بجٹ، صوبے میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا
جمعہ 13 جون 2025 22:15
(جاری ہے)
رہائشی اور کمرشل پراپرٹی الاٹمنٹ پر ڈیوٹی 2 سے کم کر کے ایک فیصد کرنے اور اسٹامپ ڈیوٹی بھی 2 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
آفتاب عالم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی پر 5 مرلے تک ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔ اور ہوٹل بیڈ ٹیکس کو 10 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد کر دیا گیا۔ سالانہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 5 کھرب 17 ارب سے زائد مختص کیا گیا ہے۔ جبکہ ترقیاتی بجٹ میں ایک کھرب 77 ارب سے زائد غیر ملکی گرانٹ اور لون شامل ہیں۔ سالانہ اے ڈی پی میں سب سے زیادہ 16 فیصد حصہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے 583 نئے اور پرانے منصوبوں کیلئے 53ارب 64کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اور صحت کے لئے 182 نئے اور جاری منصوبوں کے لیے 27 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 96 منصوبوں کے لیے 13 ارب روپے اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کی 63 اسکیموں کے لیے 6 ارب 27 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے 10 نئے اور جاری منصوبوں کے لیے ایک ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کھیلوں کے 51 نئے اور پرانے منصوبوں کے لیے 8 ارب 88 کروڑ فنڈ مختص کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی مد میں محکمہ داخلہ کے 68 منصوبوں کے لیے 6 ارب 99 کروڑ روپے، توانائی کے 59 منصوبوں کے لیے 4 ارب 79 کروڑ روپے اور محکمہ زراعت کے 46 منصوبوں کے لیے 7 ارب 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ اضلاع کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 45 ارب 6 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ مجوزہ ترقیاتی بجٹ میں ایک ہزار 349 جاری اور 810 نئے منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.