حکومت بلوچستان کی طارق خان ولد مراد خان جہانانی کیلئے 25 لاکھ روپے کی رقم ویلفیئر فنڈ سے مختص

جمعہ 13 جون 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران کی خصوصی کاوشوں سے حکومت بلوچستان نے طارق خان ولد مراد خان جہانانی کیلئے 25 لاکھ روپے کی رقم ویلفیئر فنڈ سے مختص کی ہے۔ یہ رقم طارق خان کے گردوں کی پیوندکاری (ٹرانسپلانٹ) کے اخراجات کی مد میں جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قوم جہانانی کی جانب سے سردار عبدالرحمن کھتیران کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، جنہوں نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے مریض کی صحت کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

اس موقع پر سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ مستحق مریضوں کو بر وقت علاج اور مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت اپنے عوام کے ساتھ ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :