Live Updates

غ*صیہونی حکومت پر جلد جہنم کے درواز ے کھول دیں گے ،بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور

Aغاصب اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کو عنقریب اپنے دہشت گردانہ حملوں کا خمیازہ سخت اور دردناک انداز میں بھگتنا پڑے گا،نو منتخب کمانڈر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

جمعہ 13 جون 2025 22:45

۹ تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے نئے کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے خبردار کیا ہے کہ رہبر معظم کے وعدے کی تکمیل اور شہیدوں کے خون کا انتقام لینے کے لیے ہم عنقریب غاصب صیہونی حکومت پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔ ؂کمانڈر انچیف نے کہا کہ غاصب اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کو عنقریب اپنے دہشت گردانہ حملوں کا خمیازہ سخت اور دردناک انداز میں بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج، سپاہ، اور تمام جانباز مجاہدین رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں اسرائیل کو اس کے جرائم کا حساب چکانے کے لیے تیار ہیں۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپنے تقرر کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نام ایک خط میں جنرل پاکپور نے عزم ظاہر کیا کہ ایران کی قومی سلامتی اور ارضی سالمیت کے خلاف اسرائیلی جارحیت ہرگز بے جواب نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے صیہونی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سینیئر فوجی کمانڈروں، ایٹمی سائنسدانوں، اور عام شہریوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ جنرل پاکپور نے کہاجنرل پاکپور نے کہا کہ خداوندِ عالم پر توکل اور رہبرِ معظم کی رہنمائی میں، ہم شہدائ کے خون کا بدلہ لیں گے اور صیہونی دشمن کو اس کی جارحیت کا تلخ انجام دکھائیں گے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات