حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی زندگی خدمتِ اسلام اور خدمت خلق کا مثالی نمونہ تھی، پیرمیاں محمد آصف رضا قادری

ہفتہ 14 جون 2025 11:22

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی زندگی خدمتِ اسلام اور خدمت خلق کا مثالی نمونہ تھی۔ خدمت انسانیت کے لیے آپ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ خدمت و سخاوت کی بدولت آپ کو ''غنی'' کے لقب سے نوازا گیا۔ آپ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کے لیے قابل تقلید ہے۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت ہمیں صبر، عزم، اور حق کے لئے کھڑے ہونے کا درس دیتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارپی ایس ٹی کے ڈویژنل صدرو ممبرضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضا قادری نے ’’حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ‘‘کے یوم شہادت کے سلسلہ میں طارق آبادمیں ’’لنگر کیمپ‘‘ کے شرکاء سیخطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی دین اسلام کیلئے دی گئی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

آپ رضی اللہ عنہ اسلام کے تیسرے خلیفہ، داماد رسولُ ﷺ اور جامع القرآن تھے۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ کو عشرہ مبشرہ میں شامل ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔آپ رضی اللہ عنہ نے اسلام پر مشکل ترین وقت میں اپنے مال کے ذریعے نبی کریم ﷺ کی مدد کی۔ آپ رضی اللہ عنہ کے شرم وحیا کے عظیم وصف کی نبی کریم ﷺ نے گواہی دی۔ نوجوانوں کو شرم وحیا کا پیکر بننے کے لیے آپ رضی اللہ عنہ کی حیات مبارکہ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

22 لاکھ مربع میل پر آپ رضی اللہ عنہ نے اسلامی احکامات کے مطابق حکومت کی امت مسلمہ میں اتحاد کی فضا قائم کرنے کے لیے آپ رضی اللہ عنہ کی زندگی کو آئیڈیل بنانا ہوگا۔لنگر تقسیم سے قبل ملکی ترقی و سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری حافظ محمد یاسر قادری المدنی،میاں عادل قادری،محمد رضوان،حافظ کامران،مرزاانیب ثاقب،ملک علی، حافظ اکرام ودیگر بھی موجود تھے