نطنزجوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج ہوا ہے‘ ترجمان ایران کی تصدیق

تابکاری جوہری تنصیب سے باہر نہیں پھیلی تاہم جوہری تنصیب کے اندر پھیلنے والی تابکاری ختم کرنے کی ضرورت ہے‘بہروزکمال

ہفتہ 14 جون 2025 14:12

نطنزجوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج ہوا ہے‘ ترجمان ایران کی تصدیق
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن کے ترجمان بہروز کمال وندی نے نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج کی تصدیق کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہروز کمال وندی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں صوبہ اصفہان میں ایران کی سب سے بڑی جوہری سائٹ نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کا اخراج ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ تابکاری جوہری تنصیب سے باہر نہیں پھیلی تاہم جوہری تنصیب کے اندر پھیلنے والی تابکاری ختم کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بیان دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا تھا کہ نطنز میں زمین سے اوپر ایران کا افزودگی کا پلانٹ تباہ کیا جا چکا ہے۔گزشتہ روز ایران کی سب سے بڑی جوہری سائٹ نطنز جوہری تنصیب پر حملے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔