ملیرکھوکھرا پار قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی چند روز پرانی لاش برآمد

پولیس کے مطابق لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے جس کا گلا کٹا ہوا ہے

ہفتہ 14 جون 2025 14:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ملیر کھوکھرا پار 4 نمبر قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی چند روز پرانی گلا کٹی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے لاش کو ابتدائی تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کر دیا جسے بعدازاں پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

(جاری ہے)

کھوکھرا پار پولیس کے مطابق لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے جس کا گلا کٹا ہوا ہے۔ تاہم، پولیس فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں کر سکی جس کی عمر 42 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا درست تعین ہو سکے گا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثا کے لیے سرد خانے میں رکھوا دی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔