نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج ہوا ،ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن

ہفتہ 14 جون 2025 16:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن کے ترجمان بہروز کمال وندی نے نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہروز کمال وندی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں صوبہ اصفہان میں ایران کی سب سے بڑی جوہری سائٹ نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کا اخراج ہوا ہے۔ان کا کہناتھا کہ تابکاری جوہری تنصیب سے باہر نہیں پھیلی تاہم جوہری تنصیب کے اندر پھیلنے والی تابکاری ختم کرنے کی ضرورت ہے۔