چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کا دورہ نارووال ، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

جوڈیشل کمپلیکس میں میٹنگ ہال اور لائبریری کا افتتاح ،پودا لگایا،ججز کے ساتھ مختصر خطاب بھی کیا

ہفتہ 14 جون 2025 16:32

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے نارووال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال محمد عارف حمید شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے جوڈیشل کمپلیکس میں میٹنگ ہال اور لائبریری کا افتتاح کیا اور جوڈیشل کمپلیکس نارووال میں پودا بھی لگایا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں ججز کے ساتھ مختصر خطاب بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :