Live Updates

ایران کا اسرائیل پر حملے تیز کرنے کا اعلان

دفاع کرنے والے ممالک کو بھی نشانہ بنائینگے،ایران کی دھمکی

ہفتہ 14 جون 2025 16:35

ایران کا اسرائیل پر حملے تیز کرنے کا اعلان
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ایران کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران اسرائیل پر اپنے حملے تیز کرے گا اور جو بھی ملک اسرائیل کے دفاع کی کوشش کرے گا اس کے فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اس جارحانہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن جواب دینے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ملک ایران کی کارروائیوں کے خلاف اسرائیل کا دفاع کرے گا اس ملک کے فوجی اڈے ایران کے اگلے اہداف ہوں گے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات