اسرائیل، ایران کشیدگی کے بعد سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کیلیے ٹریول ایڈوائزری

ہفتہ 14 جون 2025 16:44

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد فضائی حدود کی بندش کے بعد شہریوں اور رہائشیوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے بڑے ایئرپورٹس کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ ریاض، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ خطے کے بعض ممالک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہونے والے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ائیرپورٹ جانے سے قبل اپنی ایئرلائنز سے براہ راست رابطہ کریں۔