چین کے مالیاتی اشاریوں کی معقول شرح  نمو برقرار

ہفتہ 14 جون 2025 16:56

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) پیپلز بینک آف چائنا نے مئی کے مالیاتی اعداد و شمار جاری کئے ہیں ۔ چینی میڈیا کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق مئی میں مجموعی مالیاتی وسائل میں معقول اضافہ ہوا اور سماجی فنانسنگ کی ترقی کی شرح اعلیٰ سطح پر رہی جس نے حقیقی معیشت کے لئے مضبوط حمایت فراہم کی ہے ۔

(جاری ہے)

 مئی کے اختتام پر وسیع پیمانے پر کرنسی کا بیلنس تقریباً  326 ٹریلین یوآن  رہا جس میں سالانہ 7.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سوشل فنانسنگ تقریباً  426 ٹریلین یوآن   رہی جس میں 8.7 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح قرضوں کے حجم  نے بھی معقول نمو برقرار رکھی۔ واضھ رہے کہسرکاری بانڈز کے اجراء میں تیزی سماجی فنانسنگ کی تیز رفتار ترقی کا سب سے اہم عنصر ہے۔