
سلامتی کونسل فہرست میں صرف مسلمان دہشت گرد دوہرا معیار قبول نہیں، پاکستان کا احتجاج
جمعرات 21 اگست 2025 16:27

(جاری ہے)
سفیر نے خبردار کیا کہ دہشت گرد گروہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں متحرک ہو چکے ہیں، جہاں سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کمزور طبقات، خصوصا نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف مائل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ انسدادِ دہشت گردی کی پالیسیوں کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے دائرہ کار میں رکھا جائے۔عاصم افتخار احمد نے پاکستان کو درپیش خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون علاقائی و عالمی امن کے لیے سنگین چیلنج ہے۔ان گروہوں کی سرگرمیاں افغان سرزمین سے جاری ہیں، جو پاکستان کی قومی سلامتی پر براہ راست حملہ ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں داعش خراسان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مگر ٹی ٹی پی اور بلوچ جنگجو اب بھی افغان علاقوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ داعش اب بھی عراق، شام اور افغانستان میں ایک فعال خطرہ ہے، جہاں ہزاروں جنگجو موجود ہیں۔سفیر نے بھارت پر براہ راست الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستانیوں کو نشانہ بناتا ہے۔انہوں نے رواں سال مئی میں بھارت کی جانب سے پاکستانی عوام اور انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں 54 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔سفیر نے واضح کیا کہ ریاستی دہشت گردی کو انسدادِ دہشت گردی کا نام دینا خطرناک رجحان ہے، جس پر سلامتی کونسل کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ اور ظلم کو کسی صورت انسدادِ دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔آخر میں پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک جامع، منصفانہ اور مستقل حکمت عملی اپنائی جائے جو دوہرے معیارات سے پاک ہو، اور اسلامی دنیا کو بدنام کرنے کے سلسلے کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن صرف تب ممکن ہے جب انصاف کے ساتھ اجتماعی طور پر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
سوڈان: مسجد اور ہسپتال پر حملوں میں 20 شہری ہلاک، یو این کی مذمت
-
ترجمان پاک فوج کی اہم پریس کانفرنس کا اعلان
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
-
گورنر خیبرپختونخواہ نے علی امین گنڈاپور کا ابھی استعفا منظور نہیں کیا
-
سموگ اورموسمیاتی تبدیلی مانیٹرنگ نظام کے مطابق آج لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح بلند رہی
-
مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی کو خیرباد کہہ دیا
-
علیمہ خانم کا علی امین کے استعفے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے
-
بس بہت ہوگیا ! دہشتگردی کا سر کچلنا پڑے گا، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا
-
چینی میں 300 ارب روپے بناتے وقت ان میں کوئی اختلاف نہیں تھا کیونکہ دونوں کی قیادت کی شوگر ملز ہیں
-
ڈیری فارمرز کا 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے لیٹر فروخت کرنے کا اعلان
-
جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی خبر پر غزہ میں خوشی کا سماں
-
غزہ معاہدہ جنگ کی بجائے سفارت کاری کی طاقت کا مظہر، یو این چیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.