استور ،محکمہ جات کے سربراہان اپنی اور اپنے ماتحت عملہ کی دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر استور

ہفتہ 14 جون 2025 17:00

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی نے کہا ہے کہ محکمہ جات کے سربراہان اپنی اور اپنے ماتحت عملہ کی دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ عوامی کام متاثر نہ ہوں اور سائلین مایوس ہوکر واپس چلے نہ جائیں۔ ڈپٹی کمشنر استور کی زیر صدارت محکمہ جات کے سربراہان کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وزیر نیک عالم،اسسٹنٹ کمشنر استور وجاہت سلیم، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد اور دیگر محکمہ جات کےسربراہان شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا محکمہ جات کے سربراہان اپنے آپ کو عوامی خدمت کے لیے وقف کردیں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کے کام فوری نمٹائیں تاکہ سائلین پریشان نہ ہوں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ تمام محکمہ جات ہمارے ادارے ہیں۔ ہم سب ایک ہیں اور ایک دوسروں سے تعاون کرتے ہوئے نظام ریاست کو احسن طریقے سے چلانا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔

ہر محکمہ کو اپنی ذمہ داری سے واقف ہونا چاہیے اور بروقت عوامی ایشوز کو حل کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ جات کے مسائل کو ہم حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ اور آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اگر کسی کو کوئی مسلہ پیش آئے تو میں حاضر ہوں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے والے محکمے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں تاکہ مفاد عامہ کے منصوبے بلاوجہ تعطل کا شکار نہ ہوں۔\378

متعلقہ عنوان :