بدین،الخدمت کے تحت مستحقین میں چیک تقسیم کئے جائیں گے

ہفتہ 14 جون 2025 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) الخدمت فائونڈیشن سندھ کے شعبہ اسلامک مائیکروفنانس کے تحت ضلع بدین کی17بے روزگار اور مستحق افراد کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے آج (اتوار)ایک تقریب بدین پریس کلب میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب میں شعبہ الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کے ڈائریکٹر عبدالرحمن فدا بیروزگار مستحقین میں چیک تقسیم کریں گے۔

تقریب میں الخدمت کے ریجنل و ضلعی ذمہ داران سمیت پریس کلب کے صحافی حضرات اور مختلف سماجی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کا مقصد معاشی طور پر کمزور افراد کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنا ہے، تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کرکے اپنی زندگی بہتر بناسکیں۔