دکاندارا پرئس کنٹرول لسٹ کی پابندی کریں ،گرانفروشی اور تجاوزات کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی ،اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجیدمحمد حسنی

ہفتہ 14 جون 2025 22:51

جھل مگسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)گنداواہ اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی کا ایس ایچ او سٹی گنداواہ سکندر علی مگسی کے ہمراہ گنداواہ بازار کا دورہ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے تجارتی مرکز گنداواہ بازار کا سرپرائز دورہ کیا انہوں نے بازار کے مختلف حصوں،گوشت مارکیٹ ، سبزی ،فروٹ، سیلون، ہوٹل سمیت شہر کی مختلف دکانوں کا جائزہ لیا اشیاء خوردونوش کی کوالٹی و قیمتیں چیک کیں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول لسٹ کی پابندی کو یقینی بنائیں گرانفروشی و ناجائز تجاوزات کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی زائد المیعاد اشیاء و غیر معیاری اشیاء اپنی دوکانوں میں نہ رکھیں۔

(جاری ہے)

دوکان کے باہر اور سڑکوں پر سامان و دیگر اشیاء رکھنے کیساتھ ناجائز تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر آئندہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے مرتب کردہ نرخ نامہ اور صفائی و ستھرائی کو بھی یقینی بنائیں مزید انہوں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے بازار ایریا میں مشکوک افراد کی چیکنگ بھی کیں۔

متعلقہ عنوان :