حب میں بچوں کو موذی امراض سے بچانے کیلئے بگ کیچ اپ ویکسی نیشن مہم کا آغاز

ہفتہ 14 جون 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) ضلع حب میں بچوں کو موذی امراض سے بچانے کے لیے بگ کیچ اپ ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ نے کی۔تقریب میں میئر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابو فیض شیخ، کونسلرز، مذہبی رہنما اور ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے مہم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد بچوں کو مختلف خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانا ہے۔ڈاکٹر ناضر بلوچ اور ڈاکٹر شوکت جلبانی نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ یہ مہم 16 جون سے باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی اور والدین سے اپیل کی کہ وہ ویکسی نیشن ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچہ اس اہم ٹیکہ جات مہم سے مستفید ہو سکے۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ حفاظتی ٹیکے نوزائیدہ بچوں کے لیے نہایت ضروری ہیں کیونکہ ان کے ذریعے بچوں کو متعدد بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے اور ان کی صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔تقریب کے اختتام پر بچوں کو ٹیکے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :