ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ، تین قیدی رہا کرنے کا حکم

ہفتہ 14 جون 2025 20:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان ارشد محمود نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات سمیت قیدیوں کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سول جج محمد یعقوب خان علیانی، سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی، میڈیکل آفیسر اور دیگر جیل افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نے جیل کچن میں قیدیوں کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے کے معیار اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے جیل ہسپتال، ڈرگ وارڈ، نوعمر وارڈ، خواتین وارڈ، قیدیوں کے اسکول اور مختلف بیرکس و بلاکس کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ایڈیشنل سیشن جج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث تین قیدیوں کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کیے، جس پر قیدیوں اور ان کے اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :