ث*بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 14 جون 2025 20:35

Q لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی نو مئی جلائو گھیرائو کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 16 جون کو سماعت کرے گا، وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اپنا رکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا، عدالت ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے، انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے 27 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔