ی*فوڈ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 14 جون 2025 20:35

ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ، فوڈ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر، جسٹس علی ضیاء باجوہ 18 جون کو سماعت کریں گے، عدالت نے فوڈ سیفٹی آفیسرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل نہ دینے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو طلب کر رکھا ہے، عدالت نے سیکرٹری خوراک سے بھی تحقیقاتی ٹیموں کی تشکیل کے حوالے سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔