}ہائوسنگ سوسائٹیوں کے فراڈ سکینڈل کے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 14 جون 2025 20:35

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ، ہائوسنگ سوسائٹیوں کے فراڈ سکینڈل کے متاثرین کی داد رسی نہ ہونے کے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 16 جون کو سماعت کرے گا، عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو نیب، ایل ڈی اے، بلدیات سمیت متعلقہ محکموں کے تحریری جواب کی روشنی میں دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی ہے، شہری عدنان جعفری و دیگرپلاٹ سکینڈل کے متاثرین نے 2023 میں متعلقہ محکموں سے داد رسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔