آ* اٹک پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مو ثر کارروائیاں جاری، 5 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد

ہفتہ 14 جون 2025 21:05

3اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) اٹک پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مو ثر کارروائیاں جاری، 5 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی سربراہی میں اٹک پولیس کی اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے لیاقت علی ولد یار محمد سکنہ کنٹ اور خرم شہزاد ولد سکندر خان سکنہ میانوالہ سے 1/1 پسٹل 30 بور اور 5 گولیاں برآمد کر لیں دوسری جانب تھانہ جنڈ پولیس نے دوران تفتیش ملزم محمد اویس ولد عادل بادشاہ سکنہ محلہ برف خانہ جنڈ سے اسلحہ آتشیں پسٹل 30 بور معہ 3 روند برآمد کر لیے اسی طرح تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے اقدام قتل کے ملزم ارباز خان ولد فضل الرحمان سکنہ نیو سٹی فیز II حسن ابدال سے آلہ ضرر پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا جبکہ تھانہ حضرو پولیس نے خان محمد عرف باچہ ولد خوانی ساکن مردان سے پسٹل 30 بور اور 4 گولیاں برآمد کر لیں، اٹک پولیس نے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا،