ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت باہمی احترام اور علاقائی ترقی ہے،صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ

ہفتہ 14 جون 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) یونین کونسل رڑکن میں ایک عظیم الشان شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممتاز قبائلی شخصیت وڈیرہ لعل محمد عرف لالو سوبھیانی نے اپنی برادری سمیت صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھتیران کی قیادت اور وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے وڈیرہ لالو سوبھیانی اور ان کی برادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ، انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت باہمی احترام اور علاقائی ترقی ہے وڈیرہ صاحب کی شمولیت سے ہماری صفوں کو مزید تقویت ملے گی اور علاقہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا۔ تقریب میں مختلف قبائلی عمائدین سیاسی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد کا مقصد بلوچستان کے عوام کی خدمت پسماندہ علاقوں کی ترقی اور نوجوانوں کو روشن مستقبل دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :