dڈینٹل سرجن کی 200 اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) ڈینٹل سرجن کی 200 اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان ، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے نتائج جاری کر دیئے،ریونیو اور محکمہ لائیوسٹاک کی اسامیوں کیلئے بھی تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے 2 مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ بورڈ آف ریونیو میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں کیلئے 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔ کمشنر آفس بہاولپوربورڈ آف ریونیو میں اسسٹنٹ کی 3 اسامیوں کیلئے 17 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ڈینٹل سرجن ، ڈیمونسٹریٹر اور رجسٹرار کی 200 اسامیوں کیلئے 717 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ ان میں اوپن میرٹ کی 140، خواتین کوٹہ کی 36، خصوصی افراد کی 14، اور اقلیتی کوٹہ کی 10 اسامیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :