ض*رحیم یارخان،طلاق یافتہ خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے‘ بیہودہ میسجزکے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے پر خاتون کی تھانہ کی حدود میں زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش‘

۔ پولیس کی نگرانی میں طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل‘ واقعہ پر پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں‘ متاثرہ خاتون کی جانب سے اقدام خودکشی کے واقعہ کوڈرامہ قرار دیدیا‘متاثرہ خاتون کے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا‘ کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

oرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)طلاق یافتہ خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے‘ بیہودہ میسجزکے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے پر خاتون کی تھانہ کی حدود میں زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش‘ پولیس کی نگرانی میں طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل‘ واقعہ پر پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں‘ متاثرہ خاتون کی جانب سے اقدام خودکشی کے واقعہ کوڈرامہ قرار دیدیا‘متاثرہ خاتون کے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا‘ کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

تفصیل کے مطابق رحمن کالونی کی رہائشی مہوش اصغرنے پولیس کو دی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ تین بچوں کی ماں اور طلاق یافتہ خاتون ہے‘ کچھ عرصہ سے ملزمان قاضی سعد‘ جام اشفاق اور جام عبداللہ سائلہ کو تنگ کررہے ہیں‘ مختلف اوقات میں گھر کے باہر چکر لگاکر حراساں کرنے اور مختلف نمبروں کے ذریعے بلیک میل کرنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں اور نازیبا قسم کے میسجز کررہے ہیں جس پر اس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کو تحریری شکایت دی تھی جس کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی جبکہ ملزمان اسے بددستور دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ ہراساں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر مہوش بی بی نے تھانہ میں ہی زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے زہریلی گولیاں بھاری مقدار میں نگل لیں جسے فوری طورپر پولیس کی نگرانی میں طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس کی جانب سے شیخ زاید ہسپتال میں متاثرہ خاتون کی کڑی نگرانی بھی کی گئی۔ بعدازاں پولیس نے مہوش بی بی کی جانب سے اقدام خودکشی کوڈرامہ قراردیا ہے تاہم خاتون کی تحریری شکایت پرملزمان کے خلاف مقدمہ بھی اندراج کیاگیا جبکہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :