/رحیم یارخان،سنیپ چیکنگ کے دوران فرارہونیوالے موٹرسائیکل سواروں کی پولیس اہلکاروں پر جان سے ماردینے کیلئے فائرنگ

ھ*‘ جوابی فائرنگ پر ایک زخمی حالت میں پکڑاگیا‘دیگر دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

rرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)سنیپ چیکنگ کے دوران فرارہونیوالے موٹرسائیکل سواروں کی پولیس اہلکاروں پر جان سے ماردینے کیلئے فائرنگ‘ جوابی فائرنگ پر ایک زخمی حالت میں پکڑاگیا‘دیگر دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ شب پولیس چک 131پی میں سنیپ چیکنگ میں مصروف تھی کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کوروکنے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سواروں نے جان سے مارنے کیلئے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلہ میں ایک مرید شاخ سندھ کارہائشی معشوق زخمی حالت میں پکڑاگیا جبکہ دوساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعدازاں پولیس نے گرفتار اور فرار ہونیوالے ملزمان کے خلاف سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :