جدہ ایئر پورٹ سی24گھنٹے میں 446 پروازیں، 93 ہزار مسافر روانہ

ْ واپس جانے والے حجاج ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں،بیان

اتوار 15 جون 2025 11:25

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)سعودی عرب کے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج آپریشن شیڈول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 93 ہزار مسافر 446 پروازوں سے روانہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

الاخباریہ کے مطابق جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقررہ شیڈول کے مطابق واپس جانے والے حجاج ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایئرپورٹس کے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا تھا کہ ہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی ایئرلائنز سے رابطہ کریں تاکہ تاخیر یا پرواز میں تبدیلی سے بچا جا سکے۔ پروازوں کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کی تصدیق کسی بھی غیر متوقع تاخیر یا تبدیلی سے بچنے کے لیے ہے۔

متعلقہ عنوان :