چین اور وسطی ایشیا کے تعاون سے دنیا میں مزید استحکام آئے گا، سروے

اتوار 15 جون 2025 13:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) چین اور وسطی ایشیا کے تعاون سے دنیا میں مزید استحکام آئے گا۔دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے سروے نتائج کے مطابق چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح تعاون "انسانیت کے ہم نصیب معاشرے " کی حقیقی تصویر ہے، جو شورش زدہ بین الاقوامی صورت حال میں استحکام پیدا کر رہا ہے۔

سروے میں 90.4 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے میکانزم نے اہم قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ 92 فیصد افراد کا خیال ہے کہ چین وسطی ایشیا کو اپنے ہمسائیگی سفارتکاری کی ترجیحی سمتوں میں سے ایک سمجھتا ہے، جس سے وسطی ایشیائی ممالک کو خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے اور ترقیاتی تبدیلی لانے کے مزید مواقع ملیں گے۔

(جاری ہے)

سروے میں 92.3 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک نے معاشی اور تجارتی تعاون کے تنوع کو مضبوط کیا ہے جو بیرونی ماحول کی غیر یقینی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹ سکتا ہے۔ 92.4 فیصد نے اتفاق کیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون کے نفاذ کے لئے ایک اہم بین الاقوامی پبلک پروڈکٹ بن گیا ہے۔

سروے میں 90 فیصد افراد کا خیال ہے کہ چین وسطی ایشیا کا میکانزم کسی کھیل اور مسابقت کا میکانزم نہیں ہے بلکہ دونوں فریقوں کے لئے استحکام اور ترقی کے حصول اور مستقبل کے لئے تعاون کا میکانزم ہے۔ 91.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے پر مبنی اعلیٰ سطحی تعاون "انسانیت کے ہم نصیب معاشرے " کے تصور کا حقیقی مظہر ہے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 24 گھنٹوں کے اندر مجموعی طور پر 2,059 غیر ملکی صارفین نے سروے میں حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔