بین الصوبائی میانوالی - تلہ گنگ روڈ ڈھک پہاڑی سے دندہ شاہ بلاول تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اتوار 15 جون 2025 14:55

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)بین الصوبائی میانوالی - تلہ گنگ روڈ ڈھک پہاڑی سے دندہ شاہ بلاول تک ایک عرصہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جگہ جگہ پر گڑھے پڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، روڈ کی ابتر صورتحال کی وجہ سے اے روز خطرناک ایکسیڈنٹ معمول بن چکے ہیں جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے مگر اس روڈ کی جانب نہ تو میانوالی اور نہ ہی چکوال انتظامیہ توجہ دے رہی ہے کیونکہ مزکورہ روڈ کا کچھ حصہ میانوالی اور کچھ حصہ چکوال کی حدود میں اتا ہے دونوں اضلاع کے سیاسی اکابرین اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی عدم توجہ کی وجہ سے روڈ مزکور کی تعمیر نہ ہو سکی ہے ہمارے سیاسی اکابرین اور انتظامیہ کو روڈ تعمیر پر توجہ دینی چاہئے تاکہ مسافروں کو مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے اور اے روز خطرناک حادثات سے بچا جا سکے۔