قتل مقدمے میں2 مجرمان کو سزائے موت،ایک مجرم کو عمر قید کی سزا کا حکم

اتوار 15 جون 2025 15:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) ملتان کی سیشن عدالت نے دوہرے قتل کے مقدمے میں2مجرمان کو دودفعہ سزائے موت کےساتھ ایک، ایک لاکھ روپے ہرجانہ اور ایک مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شجاع آباد نے ٹرائل مکمل ہونے پر قتل مقدمے کا فیصلہ سنایا۔معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد اختر، مجرم محمد عابد کو دو دفعہ سزائے موت جبکہ مجرم امتیازکو عمر قید اور کی سزاکا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ مجرمان مقتول کے ورثاء کو ایک ،ایک لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کریں گے۔مجرمان نے 2018 میں تھانہ صدر شجاع آباد کی حدود میں اللہ بخش اور محمد امین کو قتل کر دیا تھا،ملزمان نے اپنے بھائی محمد صابر کے قتل میں ملوث ہونے کے شک کی بنیاد پر مقتول اللہ بخش اور اس کے بیٹے محمد امین کو قتل کر دیا تھا۔پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے وقوعہ کا مقدمہ 180/18 بجرم 302/34/436/7ATA درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا،جس پر معزز عدالت کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر 2مجرمان کو دو دفعہ سزائے موت ،ایک مجرم کو عمر قید اور پرجانے کی سزا کا حکم دیا گیا۔