
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
حملوں کے بعد ڈاﺅن اسٹریم آپریشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے. اسرائیلی آئل ریفائنریز کمپنی اور فوج کے ریڈیو کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
اتوار 15 جون 2025
16:24

(جاری ہے)
اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حملے میں حیفہ ریفائنری میں تیل کی پائپ لائنز متاثر ہوئی ہیں ان حملوں کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نمایاں نقصان پہنچا اگرچہ اہم ریفائننگ کا عمل محدود پیمانے پر جاری ہے واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ رات اعلان کیا تھا کہ اس نے اسرائیلی جارحیت اور ایرانی تیل اور توانائی کی دیگر تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں حیفہ کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا، تہران نے ان حملوں کو جائز دفاعی اقدام قرار دیا ہے، جس کا مقصد اسرائیل کی فوجی اور اقتصادی تنصیبات کو نقصان پہنچانا تھا. دوسری جانب ایرانی تھنک ٹینک ”ڈپلو ہاﺅس‘ ‘کے ڈائریکٹر حامد رضا غلام زادہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کا خطے میں لڑاکا طیارے بھیجنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مداخلت کر رہے ہیں لیکن لڑائی میں شامل ہونے کی صورت میں وہ یقیناً ایران کے لیے ایک جائز ہدف ہوں گے ایران کا موقف اس بار بالکل واضح ہے اگر برطانیہ جنگ میں شامل ہونے کا انتخاب کرتا ہے تو پھر یہ وہ قیمت ہے جو اسے ادا کرنا ہوگی. ادھر ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ ایرانی پولیس نے صوبہ البرز میںاسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے رپورٹ میں پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ موساد کی ”دہشت گرد“ ٹیم کے دو ارکان جو کہ بم، دھماکہ خیز مواد اور الیکٹرانک آلات بنانے پر کام کر رہے تھے انہیں تہران کے مغرب میں صوبہ البرز میں گرفتار کیا گیا ہے. واضح رہے کہ حماس کے راہنما اسماعیل ہانیہ کو تہران میں نشانہ بنائے جانے کے بعد سے سیکورٹی امورکے عالمی ماہرین سوال اٹھا رہے ہیں کہ اسرائیل کو ایران کی ہائی ویلیو شخصیات کی نقل وحرکت اور ٹھکانوں کی درست معلومات گراﺅنڈانٹیلجنس کے بغیرممکن نہیں ہے حالیہ حملوں کے دوران اور ماضی میں بھی ایران کی اعلی شخصیات کو ملک کے اندر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں حکومتی‘فوجی حکام ‘جوہری سائنس دان اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں.
مزید اہم خبریں
-
غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے فاقہ کشوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
اقوام متحدہ میں اصلاحات کی تجاویز غور و خوض کے لیے رکن ممالک کے حوالے
-
ہیٹی گینگ وار: اپریل سے جون کے دوران 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک
-
سلامتی کونسل: یوکرین میں فوری جنگ بندی کے لیے سفارتکاری پر زور
-
ماں کا دودھ صحت عامہ کو بہتر بنانے اور معیشتوں کو بہتر کرنے میں مددگار
-
قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے لیکن سیاست یا کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان
-
ملک کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر غیر ملکیوں کیلیے علیحدہ امیگریشن کائونٹر بنانے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی ،فسادیوں کا گرو جب انقلاب نہیں لاسکے تو قاسم و سلمان کیا تیرمارلیں گی ‘عظمیٰ بخاری
-
ایران کے صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
-
امام کعبہ کی جعلی اکاؤنٹس و ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کیخلاف تنبیہ
-
اوگرا کی غیر قانونی اور غیر معیاری ایل پی جی فلنگ پلانٹس کے خلاف کارروائی، دو پلانٹس سیل
-
عمران خان کی کئی ماہ بعد بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.