نوشہرہ کینٹ ،بجلی وولٹیج بڑھنے سے نوشہرہ پریس کلب سمیت شہریوں کی الیکٹرانکس اشیاء جل گئیں

اتوار 15 جون 2025 18:30

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)نوشہرہ کینٹ میں بجلی وولٹیج بڑھنے سے نوشہرہ پریس کلب سمیت شہریوں کی الیکٹرانکس اشیاء جل گئیں۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کینٹ رحمان بابا کالونی اور ملحقہ علاقوں میں اچانک بجلی کے وولٹیج میں اضافہ ہوا جس سے کمپیوٹرز، وائی فائیز، فریزر اور دیگر قیمتی اشیا جل گئیں شہریوں میں واپڈا حکام کی غفلت پر شدید غم و غصہ،تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹ رحمان بابا کالونی میں اچانک بجلی کی کی وولٹیج بڑھ جانے سے نوشہرہ پریس کلب کا کمپیوٹرز ،وائی فائی موڈیم اور دیگر قیمتی آلات جل کر ناکارہ ہوگئیں جبکہ بجلی کے گھریلو صارفین سکندر خان ،امتیاز،عدنان،سمیت اسی رحمان بابا کالونی میں واقع محکمہ تعلیم مردانہ کے دفتر میں پنکھے ،اور کمپیوٹرز بھی ناکارہ ہوگئے ہیں جبکہ پوش علاقہ آرمر ہاوسنگ سوسائٹی مانکی روڈ میں گزشتہ شام بغیر کسی بادو باراں بجلی کی طویل بریک ڈان سے پورا علاقہ اندھیروں میں ڈوب گیا تھا جب اس حوالے سے مقامی پیسکو آپریشن کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے آرمر ہاوسنگ سوسائٹی واقع میں بجلی کھمبہ گرجانے کی وجہ قرار دیا جبکہ نوشہرہ کینٹ رحمان بابا کالونی واقعہ میں ٹرانسفارمر کی خرابی کو وجہ قرار دے کر اپنی جان چھڑائی واضح رہے کہ اس سلسلے میں جب نوشہرہ پریس کلب سے وابستہ صحافیوں نے پیسکو کنسٹرکشن کمپنی کے ایک تجربہ کار کنٹریکٹر سے ماہرانہ رائے لینے کے لیے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات بجلی کی ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے رونما ہوئے ہیں کیونکہ پیسکو کنسٹرکشن حکام بجلی کی ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کر رہے ہیں جس کا خمیازہ بجلی صارفین کو بھگتنا پڑ رہا ہے بجلی وولٹیج بڑھ جانے سے نوشہرہ کینٹ رحمان بابا کالونی کے بجلی صارفین میں الیکٹرانک سامان جل جانے پرشدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور کہا ہے کہ کہی گھنٹوں گھنٹوں بجلی نہیں ہوتی اور کہی بجلی وولٹیج اتنا بڑھ جاتا ہے کہ کنٹرول کرنا ناممکن ہوجاتا ہے ۔