اسرائیلی فوج نے ایران پر مزید حملوں کا اشارہ دے دیا

اتوار 15 جون 2025 19:15

اسرائیلی فوج نے ایران پر مزید حملوں کا اشارہ دے دیا
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)اسرائیلی فوج نے ایران پر مزید حملوں کا اشارہ دے دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج(آئی ڈی ایف )نے کہا کہ ایرانی شہری فوری طور پر ان علاقوں سے نکل جائیں جہاں ہتھیار بنانے والی فیکٹریاں یا فوجی تنصیبات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایت اسرائیلی فوج کے عربی اور فارسی ترجمانوں کرنل آویشے ادرعی اور ماسٹر سارجنٹ(ر) کمال پنہاسی کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جو افراد ان فوجی تنصیبات کے آس پاس موجود ہیں یا موجود ہونے والے ہیں، وہ فوری طور پر ان علاقوں کو خالی کردیں اور آئندہ اطلاع تک واپس نہ آئیں، ان علاقوں میں موجودگی آپ کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔