-ورکرز ویلفیئر بورڈمیں سینئر کی بجائے جونیئر ملازمین کی تعیناتی سے دیگر ملازمین کے لئے مشکلات پیدا ہورہی ہے ، عزیز شاہوانی

اتوار 15 جون 2025 19:30

%کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) ورکرزویلفیئر بورڈ کے یونٹ صدر عزیز احمد شاہوانی ،جنرل سیکرٹری غازی خان جعفر اور دیگر کابینہ کے اراکین نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے عرصہ دراز سے حل طلب جائز مسائل حل نہیں کیئے جارہے جس کی وجہ سے ملازمین میں مایوسی اور تشویش پائی جارہی ہے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہوئے اعلیٰ حکام ڈیپوٹیشن پر سینئر کی بجائے جونیئر آفیسران کو ایکٹنگ چارج دیکر گھروں میں بیٹھا کر کام کرواکر ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کے دفتری امور کے حل میں شدید مشکلات پیدا ہورہی ہیں جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سینئر کی بجائے جونیئر ملازمین کی تعیناتی سے دیگر ملازمین کے لئے مشکلات پیدا ہورہی ہے جس سے ادارے کے اہم سیکشنز کا چارج ایسے جونیئر ملازمین کو دیاگیاہے جو دفتری امور کے انجام دہی کے خط و کتاب کرنے کے بھی اہل نہیں اس اقدام سے سینئر کی حق تلفی ہورہی ہے جس کے اثرات دیگر ملازمین پر بھی پڑرہے ہیں ان جونیئراور نااہل آفیسران کا رویہ ناقابل برداشت ہوتاجارہاہے اور ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اسکے علاوہ ادارے کے ماتحت ورکرز سکولوں کے تمام پرنسپلز بھی اپنی جائے تعیناتیوں پر موجود نہیں اوراساتذہ میل/فیمیل کی بڑی تعداد دفترمیں اٹیچمنٹ پر ہیں سکول اور تعلیمی نظام بدترین بد حالی کا شکار ہے بیان میں الزام عائد کی گیا کہ ہیڈ آفس کی پوسٹوں پر من پسند لوگوں کو سینارٹی کی بجائے اقربا پروری کے ذریعے تعینات کیا جارہا ہے اور پوسٹوں کی بھی بولی لگنے کی باز گشت سنائی دے رہی ہے اور آئے روز ایک کے بعد دوسرا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے جو آئین اور قانون کے برخلاف ہیں اعلیٰ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے محکمے کی بہتری کو یقینی بنانے کے لئے سینئر آفیسران کو تعینات کرکے ملازمین میں پائی جانے والی تشویش کو دور کریں۔

متعلقہ عنوان :