
حکمرانی کو موثر، فعال اور ذمہ دار بنانے میں مصنوعی ذہانت کا کلیدی کردار ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
پیر 16 جون 2025 16:08

(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکمرانی کو موثر، فعال اور ذمہ دار بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا کردار کلیدی ہے،یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا، عامر ابراہیم، سی ای او جاز اور معزز شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں ،یورپی یونین مشن کا شکریہ جنہوں نے پارلیمانی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل تعاون فراہم کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سفیریورپی یونین کی بدولت پارلیمانی بجٹ آفس کے قیام اور سینیٹ کے لیے مصنوعی ذہانت ٹولز کی تیاری ممکن ہوئی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یورپی یونین کی پارلیمانی اداروں کے ساتھ وابستگی کو سراہتے ہیں اور مستقبل میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے ردا قاضی مشیر برائے خصوصی اقدامات اور پارلیمانی ترقیاتی یونٹ، سینیٹ سیکرٹریٹ، مستحکم پارلیمان اور پپس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیشن کا موضوع میرے دل کے بہت قریب ہے،حکومت کا مستقبل جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے میں مضمر ہے،بحیثیت وزیراعظم پاکستان میری حکومت نے ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبے کو سماجی و اقتصادی اور نالج و ڈیجیٹل اکانومی کا محور قرار دیتے ہوئے خصوصی توجہ دی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں آئی ٹی انسٹیٹیوٹس قائم کیے، عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے شراکت داری کی ترغیب دی، سرکاری محکموں میں ڈیجیٹل رسائی کو فروغ دینے اور نظام کی جدت کے لیے ہمیشہ پرعزم رہا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایوان بالا نے قانون سازی کی جدیدیت کی جانب اہم پیش قدمی کی ہے، ایوان بالاخطے کا پہلا پارلیمانی ادارہ بن چکا ہے جس نے مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ کی تیاری کا آغاز کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ اراکینِ پارلیمنٹ کو قانون سازی، کمیٹی کارروائی اور دیگر معلومات تک فوری رسائی دے گا۔مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹ وقت کی بچت، مسودہ نویسی، نگرانی اور پالیسی سازی میں بہتری لائے گا، جھوٹے بیانیے اور غلط معلومات کے پھیلائو کے خلاف مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کلیدی ہے،یورپی پارلیمنٹ کی مصنوعی ذہانت ریگولیشن کا پہلا فریم ورک قابل تقلید ماڈل ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمانی شعبے میں مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال ناگزیر ہے،ٹیکنالوجی کے شعبے کے ساتھ مزید گہرے اشتراک کے خواہاں ہیں تاکہ قومی مفاد میں جدت لائی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
ملتان، باپ نے نشے کے عادی بیٹے کو قتل کر دیا
-
صوبائی وزیر کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹر میں مون سون کے انتظامات بارے اہم اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے سے عدالت عظمیٰ کا سر بلند ہوا، اعظم سواتی
-
عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،نسک عمرہ کے نام سے نئی آن لائن سروس کا آغاز
-
نومئی کرنے والے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں، وزیراطلاعات پنجاب
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں حجاب کا عالمی دن4ستمبرکومنایا جائے گا
-
گوالمنڈی، جائیداد کے تنازع پر پھوپھیوں پر تشدد کرنے والا بھتیجا گرفتار
-
قصور، دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات زیر آب
-
نیو کراچی میں نالے پر مصطفی کمال نے 7ہزار دکانیں بنوائیں، سعید غنی
-
ایف آئی اے نے امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے ، انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپ تیار کر لی
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.