Live Updates

پنجاب کے بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، جلد بلدیاتی الیکشن ہوں گے ‘ عظمیٰ بخاری

وزیراعلی پنجاب نے تمام ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،پنشنز میں اضافہ ہوا ہے‘میڈیا سے گفتگو

پیر 16 جون 2025 16:05

پنجاب کے بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، جلد بلدیاتی الیکشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ، عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، بلدیاتی انتخابات جلد ہوں گے۔انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے تمام ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری مکمل ہے، جلد بلدیاتی الیکشن کرائیں گے، پچھلی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ختم کر دیئے تھے، جب بھی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہوئے تو وہ مسلم لیگ (ن) نے ہی کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ڈویلپمنٹ بھی امیر کے لئے کچھ اورغریب کیلئے کوئی اور ہوتی تھی، پنجاب کے 64شہروں میں سڑکیں اور گلی محلوں میں کام ہوگا، پنجاب حکومت ماڈل ویلج بنانے جا رہے ہیں، پنجاب کے کئی شہروں میں نئی سڑکیں اور گلیاں بنیں گی، پنجاب کے 1800دیہات کسی شہر سے کم نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلی ہفتے میں 2میٹنگز صرف اشیا خورونوش کی قیمتوں کے حوالے سے کرتی ہیں، عیدالاضحی پر بھی اشیا خورونوش کی قیمتیں بڑھنے نہیں دی گئیں۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت میں اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی میکنزم نہیں، پنجاب حکومت نے اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پورا ایک ڈیپارٹمنٹ بنایا، اشیا خورونوش کی قیمتوں پر وزیراعلی کا زیرو ٹالرنس ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات