ص*اٹک، تالے توڑ کر شہری کے گھر سے چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، تفتیش جاری

اتوار 15 جون 2025 19:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) تالے توڑ کر شہری کے گھر سے چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، تفتیش جاری، تفصیلات کے مطابق خالد محمود ولد ہاشم خان سکنہ ڈھوک فتح نے تھانہ سٹی اٹک میں درخواست دی کہ ڈینٹنگ پینٹگ کا کام کرتا ہوں عید گز ا ر نے کے لیے بمعہ فیملی بوٹا گاؤں گئے ہوئے تھے جو واپس آ کر دیکھا تو تمام کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور نقد رقم، استری، کپڑیاور ایل ای ڈی غائب تھی جو محلہ دار نے بتایا کہ ذیشان، ثاقب، رحمان اور اسد نے گزشتہ رات قریباًً 1:30 بجے چوری کی ہے جس پر تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے چاروں ملزمان ذیشان ولد محمد حسین سکنہ دارلسلام کالونی اٹک شہر، ثاقب جاوید ولد جاوید اختر سکنہ اعوان شریف، رومان احمد عرف رحمن ولد خستہ عالم سکنہ پیپلز کالونی اٹک شہر اور اسد ولد عبادت سکنہ سرگ سالار اٹک کو گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :