سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلی پنجاب سمرگیمز کے انٹرڈویژن مقابلوں کا تیسرا روز

غ*انٹرڈویژن والی بال مقابلوں میں ساہیوال اور فیصل آباد نے فائنل میں جگہ بنالی ۳بیڈمنٹن گرلز میں بہاولپور اور گوجرانوالہ جبکہ بوائز میں لاہور اور راولپنڈی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ٓڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو مبارکباددی ہے ٴوزیراعلی پنجاب سمر گیمز میں کھلاڑیوں کو 75لاکھ روپے کے انعامات دیئے جارہے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب کبڈی ہماری مٹی کا کھیل ہے،کبڈی فائنل جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے، خضرافضال چودھری

اتوار 15 جون 2025 21:05

چ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلی پنجاب سمرگیمزبیڈمنٹن گرلز میں بہاولپور اور گوجرانوالہ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ بیڈمن بوائز میں لاہور اور راولپنڈی ڈویژن نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاہے، والی بال میں فیصل آباد اور ساہیوال نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری جمنازیم ہال میں والی بال کے مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے مقابلے دیکھے اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو مبارکباددی ہے،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم ، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ودیگر بھی موجود تھے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس ہنجاب خضرافضال چودھری نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سمر گیمز میں کھلاڑیوں کو 75لاکھ روپے کے انعامات دیئے جارہے ہیں،کبڈی ہماری مٹی کا کھیل ہے، اس پر ہمارا فوکس ہے،کبڈی فائنل جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن بوائز کے لیگ میچز میں راولپنڈی اور فیصل آباد نے اپنے میچز جیت لئے،راولپنڈی نے ملتان کو 1-2 جبکہ فیصل آباد نے گوجرانوالہ کو0-3 سے ہرادیا ہے،گرلز بیڈمنٹن کے لیگ میچز میں راولپنڈی نے ملتان کو1-2 اور گوجرانوالہ نے فیصل آباد کو 0-3 سے شکست دے دی، جبکہ والی کے لیگ میچز میں راولپنڈی نے ملتان کو 0-2 سے ہرادیا راولپنڈی نے دونوں سیٹ 14-25، 14-25 سے جیتے جبکہ دوسرے میچ میں فیصل آباد نے گوجرانوالہ کو 1-2 سے شکست دے دی تینوں سیٹوں کا سکور 24-26، 23-25، 22-24 رہا۔

پنجاب سٹیڈیم میں انٹرڈویژن کبڈی مقابلوں میں فیصل آباد نے ملتان کو 35-57 پوائنٹس سے ہرادیا، کہ ڈی جی خان نے راولپنڈی کو 23-50 پوائنٹس سے شکست دے دی،لاہور ڈویژن نے کبڈی میچ میں ساہیوال کو 40-44 سے ہرادیاجبکہ سرگودھا نے بہاولپور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد28-30 سے شکست دے دی ہے،پوائنٹس ٹیبل پر لاہور، فیصل آباد اور ڈی جی خان چار، چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے گرلز ہاکی میں ڈی جی خان نیراولپنڈی کو 2-3 سے شکست دے دی،ڈی جی خان کی جانب سے صائمہ حمید نی2 جبکہ امن اعجاز نے ایک گول لیا،راولپنڈی کی جانب سے اسما اور محراب نے ایک ایک گول کیا،سرگودھا اوربہاولپور کا میچ 4، 4 گول سے برابر رہا،بہاولپور کی جانب سے ماریہ نے 2 جبکہ لائبہ اور شانزے نے ایک ایک گول کیا،سرگودھاکی جانب سے سائرہ،مریم،تنزیلہ اورمبشرہ نے ایک ایک گول کیا،فیصل آباد نے ملتان کو1-2 سے شکست دے دی،فیصل آباد کی جانب سے سحرش اورفروہ نے ایک ایک جبکہ ملتان کی جانب سے واحد گول حفضہ نے کیا،بوائز ہاکی میں ملتان نیفیصل آباد کو 0-2 سے شکست دے دی،ملتان کی جانب سے عبداللہ اور اسد نے ایک ایک گول کیا،راولپنڈی نے ڈی جی خان کو 1-4 سے ہرادیا،روالپنڈی کی جانب سے سکندر علی نی2 فرحان اسلم اور احمد مصطفی نے ایک ایک گول جبکہ ڈی جی خان کی جانب سے واحد گول فیضان اعجاز نے کیا۔